ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے جام عبدالکریم کی حفاظتی ضمانت منظور کی، درخواست گزار کی پیروی ساجد ترین ایڈوو کیٹ نے کی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے جام عبدالکریم کو 15 دن میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
ملزمان کا ناظم جوکھیو کا موبائل کنویں میں پھینکنے کا اعتراف
جام عبدالکریم کا چھوٹا بھائی رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار ہیں۔
واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کے اہل خانہ نے جام کریم سمیت مزید افراد کے نام بیانات میں دیئے تھے جبکہ گرفتار ایم پی اے جام اویس کے ڈیرے سے ڈی وی آر بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔
پولیس نے کیس میں اغوا کی دفعہ 365 بھی شامل کر لی ہے اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا ہے۔
ناظم جوکھیو قتل، جام اویس کے بھائی MNA جام عبدالکریم بھی ملزم نامزد
تفتیشی افسر کے مطابق واقعہ میں جام عبدالکریم سمیت مزید 16 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں 5 ملزمان نامعلوم ہیں، واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79