وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں 5 ہزار اسکولز ختم کررہے ہیں، اسکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھانی ہیں۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ بند کیے جانے والے اسکولوں کی عمارتیں حکومت کےحوالے کردیں گے، ان عمارتوں میں چاہے جانوروں کے اسپتال، ڈسپنسری یا کمیونٹی ہال بنیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کی 4 ہزار عمارتیں ہیریٹیج ڈیکلرڈ ہیں اور یہ وزارت وفاقی حکومت کے پاس ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے، قومی ورثہ کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالے۔
سردار شاہ نے کہا کہ 50 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کے بعد اساتذہ کی کمی پوری ہوجائے گی
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79