نواب شاہ (رپورٹ طحہ بلال قریشی) کمشنر سید محسن علی شاہ نے کہا کہ عوام کے لیے گندم کا آٹا بنیادی ضروریات میں سے ایک اہم ضرورت ہے غریب ترین لوگوں کو بھی اپنے اور خاندان کے لیے دو وقت کی روٹی ضرور چاہئے اس لئے انتظامیہ کی جانب سے عوام کو زیادہ قیمتوں پر آٹے کی فروخت پر کوئی بھی سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا کمشنر نے تمام فلور ملز مالکان اور آٹے چکی ایسو سی ایشن کے نمائندوں کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ساتھ مل کر کوئی ایسا مکنزم ترتیب دیں تاکہ عوام سرکار کی جانب سے مقرر کردہ فی کلو 56 روپے کی قیمت پر دستیاب ممکن ہوسکے کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہید بینظیرآباد عبدالمجید بھنبھرو اور دیگر افسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آٹا چکی مالکان کو پوری کوٹا اور صاف ستھری گندم کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور فی اسٹون گندم کی بوریوں کی کوٹا کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے اس موقع پر چکی آٹا ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے بغیر کچرے اور کوٹا سے کم ملنے والی گندم اور دیگر مسائل کے پیش نظر کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اسی معاملے پر اپنے اضلاع میں متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے مسائل معلوم کرکے رپورٹ فراہم کریں تاکہ ان کے جائز مسائل حل کرکے عوام کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے_
85
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79