کراچی کے علاقے صدر کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے بعد بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا کہ ایک اور مارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق صدر میں زینب مارکیٹ کے قریب وکٹوریا سینٹر کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے مرکزی فائر بریگیڈ کے علاوہ صدر، منظور کالونی اور دیگر سینٹر سے گاڑیاں اور فائر فائٹر روانہ کر دیئے گئے ہیں۔دکانداروں کے مطابق انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر مارکیٹ میں آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آئی اور کئی دکانداروں کی حالت غیر ہوگئی۔دوسری جانب ٹریفک ہیلپ لائن 1915 کے مطابق صدر جانے والے عبداللّٰہ ہارون روڈ کو فوارہ چوک سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس عوام کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم کر رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ایس ایس پی ساؤتھ کو فوری آتشزدگی کے مقام پر پہنچنے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79