111

کراچی پریس کلب کی مبینہ آڈیو لیک میں سینئر صحافیوں کیخلافکراچی پریس کلب نے مریم نواز اور پرویز رشید کی مبینہ آڈیو لیک میں سینئر صحافیوں کیخلاف نازیبا گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کی آڈیوز ریکارڈ کرنے اور لیک کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نازیبا گفتگو کی مذمت

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کی مبینہ آڈیو لیک میں کراچی پریس کلب کے رکن مظہر عباس سمیت دیگر سینئر صحافیوں کے خلاف نازیبا گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک کا آئین ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے ، ملکی سیاست اور دیگر معاملات پر صحافی اپنی رائے اور تجزیے غیر جانبدارانہ انداز میں عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں لیکن اس کو بنیاد بناکر ان کو تضحیک کا نشانہ بنانا کسی طور پر بھی جمہوری رویہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں