80

محکمہ موسمیات کی مری میں مزید برف باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے مری میں مزید برف باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق مری میں اب تک تین فٹ سے زائد یعنی 37 اشاریہ 72 انچ برف پڑ چکی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق موسم سرما کے دوران مری میں اوسط 64 اشاریہ سات انچ برف باری ہوتی ہے جبکہ جنوری کے ماہ میں اوسط 23 اشاریہ دو انچ برف باری ہوتی ہے۔واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میںہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوئری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے ، پاک فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے مری میں 4ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں ، ریلیف کیمپس ملٹری کالج مری،جھیکا گلی،اے پی ایس کلڈنہ، اسٹیشن سپلائی ڈپو سنی بینک میں قائم کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ سے تعاون کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، پاک فوج کے انجینیئرز اور مشینری مری ڈویژن انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں