چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکار کردیا۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کے لئے خدمات جمہوریت پسندوں کے لئے ایک روشن مثال ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کے بیان کو سراہا۔
پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی یہانتکہ عوام کی خدمت کے جرم میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے متعصبانہ کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے ملی بھگت کرکے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو منظور کروایا۔
واضح رہے اس سے قبل سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ وہ اس عہدے پر اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک خودمختاری بل کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، انہیں بھیجے گئے پیغام میں یہ نہیں تھا کہ اسٹیٹ بینک کا بل پیش کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بل کو کمیٹی کو بھی نہیں بھجوایا گیا۔ سینیٹ اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسٹیٹ بینک خودمختاری بل کی منظوری کے لیے چیئرمین کو ووٹ دینا پڑا، بطور غیر جانبدار چیئرمین کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ جب وزیراعظم تھا تو میں نے آئین کا تحفظ کیا، مجھے سوئس حکام کو خط لکھنے کا کہا گیا مگر میں نے نہیں لکھا کیونکہ صدر وفاق کی علامت ہوتا ہے اور صدر کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا ، میں نے اپنی پارٹی کی قیادت کو استعفیٰ بھجوادیا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79