بھارت کے ایوان زیرین لوک سبھا کے مسلمان رکن اویس الدین ایوسی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اور لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملہ میرٹھ میں کتھار کے مقام پر انتخابی جلسے سے واپسی پر ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں اترپریش کے شہر میرٹھ سے نئی دہلی جارہا تھا کہ اس دوران دو افراد نے میری گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے تاہم وہ دوسری گاڑی کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔