سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے نواحی قصبے سنانواں کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے نواحی قصبے سنانواں کا دورہ کیا اور اس دوران رکن پنجاب اسمبلی نیاز حسین گشکوری کی رہائش گاہ پہنچے۔
عثمان بزدار نے ایم پی اے نیاز گشکوری کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور یس دوران تعزیت بھی کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نیاز گشکوری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
عثمان بزدار نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی