اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چار ہزار ماربل اور گرینائٹ کے کارخانے بند ہو گئے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ چار ہزار کارخانے بند ہونے کے باعث دس لاکھ سے زائد مزدور بیروزگار ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں FPA سرچارج سفید ہاتھی بن چکا ہے، سرچارج اتنا بڑھ چکا ہے کہ صنعتکار کارخانے بند کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کے باجود حکومت ایف پی اے کیوں ختم نہیی کر رہی؟