141

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم بے مثال ہے، شہبا زشریف

شہبا زشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم بے مثال ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا ز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستان افغانستان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ نہایت قابل مذمت ہے۔اپنے پیغام میں شہبا ز شریف نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر بے حد افسوس ہے، شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں