سراج الحق نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کا حال اور مستقل تباہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا کہ وزیراعظم نے ساڑھے تین سالوں میں جتنے اعلانات کئے سب جھوٹ نکلے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو نیب ذدہ اور باہر سے درآمد شدہ مافیاز نے گھیر ا ہوا ہے،ملک میں عدل وانصاف قائم کرنے کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے گی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سب سے بڑا فراڈ نوجوانوں سے کیا، جو برسر روزگار تھے ان کو بھی بیروزگار کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کا حال اور مستقل تباہ کردیا، بے گھر لوگوں کوچھت مہیا کرنے کی بجائے لاکھوں افراد سے چھت چھین لی گئی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ زرعی ملک میں زراعت اور کسان تباہی کے دھانے پر ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھروں کا وعدہ سبز باغ کے سوا کچھ بھی نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے کارئندے ہی، ان کے درمیان لڑائیصرف اقتدار کے فیڈرکو حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کی دھرنوں کی تحریک اسلام آباد میں فیصلہ کن دھرنے پر اختتام پذیر ہوگی
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79