وزیراعظم عمران خان نے اگلے بجٹ تک پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 10،10 روپے کی کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی فی یونٹ میں 5 روپے کی کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاکستانیوں آج آپ کے سامنے اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ دنیا میں صورتحال بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور پاکستان اس میں متاثر ہوگا، آج میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بات کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ حال ہی میں نے روس اور چین کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آزد قوموں کو آزادی کی قدر کرنی چاہیے، میرے ماں باپ غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے اور مجھے ہمیشہ یہ بتایا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ آزاد پاکستان میں پیدا ہوا ، اس لیے میری ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی آزاد ہو، مطلب کہ قوم غیروں کے بجائے اپنے لوگوں کے لیے پالیسی بنائے جس سے پاکستانیوں کا نقصان ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ کا حصہ بنے، ہمارا اس جنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا کیوں کہ نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا اور میں پہلے دن سے کہتا رہا ہوں کہ اس جنگ میں ہمیں شرکت نہیں کرنی چاہیے
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79