حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط نظر انداز کردی، پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں بڑی کمی کردی۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر لیوی میں 16 روپے11 پیسے کی کمی کردی گئی، آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے لیوی میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ کرنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ پیٹرول پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک پہنچنے تک کیا جانا تھا، اب حکومت نے لیوی میں اضافے کی بجائے بڑی کمی کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پر لیوی کم کرکے ایک روپے81 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی، لیوی کی نئی شرح کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
اس سے قبل پیٹرول پر لیوی17 روپے 92 پیسے فی لیٹر تھی، پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار رہے گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79