170

نارووال میں سائیکل ریلی کا انعقاد

نارووال میں ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام سائیکل ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے اور صحت کی بحالی سے متعلق آگاہی کے لئے بڑی تعداد میں سائیکل سوار شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ریلی نارووال سے کرتار پور کوریڈور تک جاری رہے گی، اداکار کاشف بھی آشیانہ سائیکلنگ کلب کی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام ہے کہ سائیکل صرف ورزش نہیں ،مکمل میڈیسن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی میں بہتری لانی ہے تو سائیکل چلانی ہو گی، ملک میں صحت کے مسائل حل کرنے ہیں تو سائیکل چلائیں، اس پیغام کو پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں