دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے استعمال کنندگان کو 10 منٹ دورانیے تک کی ویڈیو بنانے کی اجازت دے دی ہے۔
ٹک ٹاک نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی مدد سے دنیاکے دو بڑے ٹیکنالوجی جائنٹس یوٹیوب اور فیس بک کو بھی اپنے پلیٹ فارم میں تبدیلی پر مجبور کردیا۔
دنیا بھر میں ٹک ٹاک کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے شارٹ ریلز کے نام سے تو یو ٹیوب نے شارٹس کے نام سے صارفین کے لیے مختصر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی۔مختصر ویڈیوز کے بعد ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق کاروں کو طویل دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرکے یوٹیوب کے لیے مقابلے کی فضا قائم کردی ہے۔
کمپنی 2019 میں ویڈیو کے دورانیے کو 5 منٹ تک محدود کرکے گزشتہ 18 ماہ سے کری ایٹرز کی جانب سے مختلف لینتھ کی ویڈیوز پر تجربات کر رہی تھی۔
تاہم اس معاملے پر ٹک ٹاک کے صارفین منقسم نظر آتے ہیں۔ کچھ کے خیال میں یوٹیوب اور انسٹا گرام ریلز سے مسابقت کے لیے ٹک ٹاک کو اپنی ویڈیو کا وقت بڑھانا چاہیئے۔
جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ 10 منٹ دورانیے کی ویڈیو بہت لمبی ہوجائے گی۔ اور ماضی میں بہت سی ویب سیریز اور ٹی وی شو کے تجربات بہت اچھے نہیں رہے ہیں۔
مثال کے طور پر 2003 کی ’ اسٹار وار: دی کلونز وارز سیریز کی قسط کا دورانیہ جب تک 3 سے 12 منٹس تک محدود رہا تو اس کی مقبولیت برقرار تھی۔
اسی طرح اگر ٹک ٹاک ویڈیوز کا دورانیہ دس منٹ کردیا گیا تو اس سے ایپ کا اصل مقصد ختم ہوجائے گا اور ناظر کو پوری توجہ مرکوز کرکے ویڈیو کو دیکھنا پڑے گا۔
تاہم ٹک ٹاک کے لیے ویڈیوز کا دورانیہ بڑھانے کا مقصد یوٹیوب کے لیے مسابقت کی فضا قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تخلیق کاروں کو مختلف موضوعات پر ویڈیوز بنانے کی ترغیب دینا بھی ہے.
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79