دوستی نہ کرنے پر 15 سالہ لڑکی کو اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا، مقتولہ کی بہن کی نشاندہی پر پولیس نے 2 گھنٹے کے اندر اوباش نوجوانون کو گرفتار کر لیا جب کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا اور کہا کہ لڑکی سے دوستی کرنا چاہتا تھا انکار پر گولی ماری۔
کراچی کے علاقے سعید آباد میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں دوستی نہ کرنے پر 15 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔
مقتولہ کی بہن کی نشاندہی پر پولیس نے 2 گھنٹے کے اندر اوباش نوجوانون کو گرفتار کر لیا۔نویں جماعت کی طالبہ مدیحہ کی گھر میں موجودگی کی اطلاع مراد نامی نوجوان نے دی جس کے بعد ملزم حمزہ نے گھر میں گھس کرفائرنگ کی۔
ملزمان میں امیر حمزہ کے علاوہ اس کا دوست بھی شامل ہے جس نے موٹرسائیکل پر مرکزی ملزم کی فرار میں مدد کی۔
واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کا گھر مقتولہ کے اسکول کے پاس تھا اور وہ اکثر اسے اسکول سے واپسی میں تنگ بھی کرتا تھا۔
ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا اور کہا کہ لڑکی سے دوستی کرنا چاہتا تھا انکار پر گولی ماری، 25 ہزار کی عوض پستول خریدی تھی دوست نے واردات میں مدد کی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79