114

رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا بڑا اعلان کردیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صارفین کو بلا تعطل برقی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے تمام فیڈرز پر اوور لوڈنگ کا خاتمہ کیا گیا، ٹرانسفارمر ٹرالیوں کو اسپیئر کر دیا گیا تا کہ رمضان المبارک میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔چیف لیسکو نے کہا کہ 20فروری تک جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے 3901نیو سنگل فیز میٹر انسٹال کر دئیے گئے، ڈیڈ دیفالٹرز سے 34,970,000 کی رقم بھی وصول ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا، بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے2,130,000 یونٹس ڈٹیکشن بل چارج کیے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے کہا کہ 385 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرائی ہیں، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں