امریکی شہر میری لینڈ میں کار چھیننے کی واردات میں مزاحمت کرنے پر پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کے شہر میری لینڈ کے علاقے آکس ہل میں نامعلوم کارچوروں نے پاکستانی نژاد امریکی شہری عبدالرؤف سے کار چھیننے کی کوشش کی۔
عبدالرؤف نے اس دوران مزاحمت کی تو نامعلوم کار چوروں نے تین گولیاں گولیاں مار دیں، عبدالرؤف موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پاکستانی نژاد عبدالرؤف امریکہ میں ایشیائی باشندوں میں بے حد مقبول تھے۔
انہیں امریکہ کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے ’تمغہ بہادری‘ سے بھی نوازا تھا، انہوں نے دو سال قبل ایک خاتون پولیس افسر کو لوہے کی راڈ سے مارنے والے غنڈے سے بچایا تھا.
عبدالرؤف کی اس بہادری پر الیگزینڈریہ پولیس ڈپارٹمنٹ نے انہیں ’تمغہ بہادری‘ سے نوازا تھا۔
پاکستانی نژاد عبدالرؤف گزشتہ 18 سال سے واشنگٹن ڈی سی میں ’چٹنی‘ کے نام سے ایک ریسٹورنٹ چلا رہے تھے جو ایشیائی باشندوں اور خاص طور بھارتی اور پاکستانی کا پسندیدہ ریسٹورنٹ ہے۔
پاکستانی نژاد عبدالرؤف امریکی سماجی اور ثقافتی حلقوں میں بھی کافی مقبول تھے اور وہ ثاقفتی اور سماجی سرگرمیوں میں کافی سرگرم رہتے تھے۔
واشنگٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے عبدالرؤف کے قتل پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79