بھارت نے 9 مارچ کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرلیا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا۔
بھارتی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے۔بھارتی وزارت دفاع کے حکام نے معاملے سے متعلق مزید کہا معلوم ہوا ہے کہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔واقعہ انتہائی افسوسناک ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے پریس کانفرنس میں بھارت کے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق بتایا گیا تھا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 9 مارچ کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 9 مارچ کو شام 6 بجکر 43 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک تیز رفتار شے کو ریڈار پر دیکھا گیا جو اچانک رخ بدل کر پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایئرفورس اس شے کی مکمل مانیٹرنگ کررہی تھی۔وہ شے شام 6 بج کر 50 منٹ پر پاکستانی حدود میں گری جس سے سویلین آبادی کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود میں اس شے نے 3 منٹ اور چند سیکنڈز میں 260 کلومیٹر تک سفر کیا جس کے خلاف بروقت ضروری کارروائی کرلی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وہ شے ممکنہ طور پر غیر مسلح تھی اور ہم اسواقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کر رہے۔ پاکستان ذمہ دارملک ہے، اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے مزید کچھ نہیں کہنا چاہتے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79