اپوزیشن رہنماؤں نے اجلاس میں تجویز دی ہے اگر حکمران جماعت عدم اعتماد کے روز 10 ہزار کارکن لائے تو ہم ایک لاکھ لائیں گے۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی قانونی ٹیم نے بڑی بیٹھک لگائی۔ اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرادری نے کی جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں فاروق ایچ نائک، کامران مرتضی، نوید قمر، ایاز صادق، مرتضی وہاب، منظور آفریدی، اعظم نزیر تاڑڑ، عطاء تاڑڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو گلی کوچوں میں جائیں گے، مولانا فضل الرحمان
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک کے دن اپوزیشن کی جانب سے بڑا جلسہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر حکمران جماعت نے عدم اعتماد کے روز 10 ہزار کارکن لائی ہم ایک لاکھ لائیں گے۔
اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ بھی لیا گیا اور گزشتہ روز لاجز کے اندر آنے والے واقعہ سے متعلق قانونی جنگ لڑنے سے متعلق مشاورت کی گئی جب کہ اجلاس میں اتوار کے روز اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا پارلیمنٹ لاجز واقعہ پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79