اسرائیلی حکام کی تاریخی مسجد ابراہیمی کے اطراف میں یہودی آباد کاری کے تعمیراتی کام کی وجہ سے مسجد کی عمارت کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے الخلیل میں قائم تاریخی مسجد ابراہیمی کے آس پاس میں یہودی کاری کا کام جاری رکھا ہے۔
نئی کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر غسان الرجبی نے کہا کہ گزشتہ سال 10 اگست سے قابض فوج نے مسجد کے اطراف میں یہودیت کی خطرناک ترین سکیموں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔