111

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم اور دیگر وزراء پر 50 ہزار روپے جرمانہ

خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی سمیت دیگر وزراء پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا، وزیراعظم نے 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں