61

پیر تک تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوئی تو دیکھتے ہیں او آئی سی اجلاس کیسے ہوتا ہے، بلاول کی دھمکی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر اسپیکر نے پیر تک تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی تو ہم ایوان میں دھرنا دیں گے اور دیکھیں گے کہ او آئی سی اجلاس کیسے ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران اکثریت کھو چکا ہے، عمران شکست دیکھ کر غیر جمہوریہ اپنا رہا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ قومی اسمبلی ہال میں او آئی سی کانفرنس کیسے کرتےہیں، جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا ہم بیٹھے رہیں گے، کوشش کی جارہی ہے کہ ارکان اپنا ووٹ استعمال نہ کریں، تاثر دیا جارہا ہے وہ نہیں کھیلے گا تو کوئی نہیں کھیلے گاانہوں نے کہا کہ وہ چاہتا ہے آئینی بحران پیدا ہو اور تیسری قوت کو موقع ملے، عمران خان نے شکست دیکھ کر غیرجمہوری عمل اختیار کیا، حکومت طاقت کے استعمال پر اتر آئی، پہلے پارلیمان پھر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئیں مقابلہ کریں، عمران نیازی زندگی بھر کھلاڑی رہے، آخرمیں بال ٹیمپرنگ نہ کریں، ہم ذمہ داری کے ساتھ آج تک چل رہے ہیں، حکومت چاہتی ہے آئینی بحران پیدا ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر نے غیر جمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا، اسپیکر پیر تک عدم اعتماد نہ لائے تو ایوان میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں آپ قومی اسمبلی ہال میں او آئی سی کانفرنس کیسے کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا ہم بیٹھے رہیں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جلسوں میں جو زبان استعمال کی جارہی سیاسی شخصیت ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پہلے پارلیمان پر لاجز میں حملہ ہوا، پھر سندھ ہاؤس پر حملہ کر کے وفاق پر حملہ کیا، عمران خان دھمکی دے رہا کہ کھیلتا نہ کھیلنے دوں گا، کوشش کررہا کہ کسی امن امان خراب کر کے تیسری قوتوں کو موقع دے رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسپورٹس مین سپیرٹ دیکھائے، گھر چلا جائے، اسپیکر کا کردار تاریخ میں لکھا جائے گا، اسپیکر قانون آئین توڑنے کا اعلیٰ کار بن رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم روز اول سے قومی مجرم کے مقابلے میں میدان میں کھڑے ہیں، آج منزل آن پہنچی ہے کہ نااہل حکمران کیفردار تک پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شکست ان کا مقدر ہوچکی وہ گھر جائیں گے، جلسوں میں جو زبان استعمال کی جارہی سیاسی شخصیت ایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا، شرافت قریب سے بھی گزری ہوتی تو یہ زبان آج استعمال نہ کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں