وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دینے والوں کے ساتھ وہ کریں گے کہ ان نسلوں کو بھی نصیحت ہوجائے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی پر سخت رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان کے ساتھ وہ کروں گا کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ بطور وزیر داخلہ کہتاہوں ان کے ساتھ وہ ہوگی کہ اپنی نسلوں کو نصیحت کرکے جائیں گے۔
یاد رہے اسلام آباد میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران اکثریت کھو چکا ہے، عمران شکست دیکھ کر غیر جمہوریہ اپنا رہا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ قومی اسمبلی ہال میں او آئی سی کانفرنس کیسے کرتےہیں، جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا ہم بیٹھے رہیں گے، کوشش کی جارہی ہے کہ ارکان اپنا ووٹ استعمال نہ کریں، تاثر دیا جارہا ہے وہ نہیں کھیلے گا تو کوئی نہیں کھیلے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتا ہے آئینی بحران پیدا ہو اور تیسری قوت کو موقع ملے، عمران خان نے شکست دیکھ کر غیرجمہوری عمل اختیار کیا، حکومت طاقت کے استعمال پر اتر آئی، پہلے پارلیمان پھر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئیں مقابلہ کریں، عمران نیازی زندگی بھر کھلاڑی رہے، آخرمیں بال ٹیمپرنگ نہ کریں، ہم ذمہ داری کے ساتھ آج تک چل رہے ہیں، حکومت چاہتی ہے آئینی بحران پیدا ہو۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر نے غیر جمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا، اسپیکر پیر تک عدم اعتماد نہ لائے تو ایوان میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں آپ قومی اسمبلی ہال میں او آئی سی کانفرنس کیسے کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا ہم بیٹھے رہیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79