وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بدعنوان، لٹیرے اور بھگوڑے وزیراعظم عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی منصوبے کی تکمیل میرا خواب ہے، وزیراعظم عمران خان سے نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کی جلد تکمیل کی درخواست کی ہے جس سے راولپنڈی شہر کی ساری آبادی مستفید ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے غریبوں کی حالت بدلنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ ملک میں چوروں اور لٹیروں کی کوئی سیاست نہیں ہے، یہ لوگ محض ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں سے واقف نہیں، پیسوں کی خاطر ضمیر بیچنے والوں کا مقدر رسوائی ہے۔
شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان، لٹیرے اور بھگوڑے وزیراعظم عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے، اپوزیشن رہنما اپنی گھٹیا کوششوں پر توبہ کریں گے کیونکہ وہ صرف اپنے آپ کو بچانے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری خاندان رسوا ہوں گے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان واپس آئیں گے اور اتحادی بھی عدم اعتماد والے دن حکومت کو ووٹ دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرخرو ہو کر ابھریں گے جبکہ آئندہ 72 گھنٹوں میں خوشخبریاں ملیں گی اور اپوزیشن والے ساری عمر پچھتائیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79