محمد زبیر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔
ن لیگ ہاؤس میں کارکنان سے مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سلیکٹ کرکے حکومت دے دی گئی، وزیر اعظم نے سوائے انتقامی کارروائی کے کچھ نہیں کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوام ہم سے پوچھتے تھے عمران خان سے کب نجات دلارہے ہیں، ہم آئینی طریقے سے عمران خان کو گھر بھیج رہے ہیں۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نہ تو پارلیمنٹ پر اٹیک کررہے ہیں اور نہ ہی پی ٹی وی پر عدم اعتماد لارہے ہیں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اقلیتی حکومت چلارہے ہیں ان کے پاس اکثریت نہیں ہے، اخلاقی طور پر عمران خان چلے جائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں گے جبکہ نواز شریف اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کا سامنا کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر وہ کام کریں جو قانون کے مطابق ہو، وزیر اعظم 27 مارچ کو استعفی کا اعلان کریں۔ اگر گڑبڑ نہ کی دو یا 3 اپریل تک عمران خان گھر چلے جائیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79