98

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اپنی موت کی افواہ پر رد عمل سامنے آگیا

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی موت سے متعلق جھوٹی خبروں پر رد عمل دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش تھیں کہ ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور کچھ صارفین نے تو ان کی انتقال کی جھوٹی خبریں بھی پھیلائیں تاہم صوبائی وزیر نے اب ان خبروں کی تردید کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میرے متعلق فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور میں بالکل خیریت سے ، صحت مند اور زندہ ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری صحت سے متعلق چلنے والی سب خبریں غلط اور من گھڑت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں