بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں پوجا کماری اوڈ قتل کیس پر اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ پوجا کماری کا بہیمانہ قتل باعثِ صدمہ ہے، اس ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے معصوم لڑکی کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو پکڑ لیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملزمان کی جلد گرفتاری پر سندھ پولیس کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ حکام یقینی بنائیں کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا ملے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میری ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے، جس نے اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ پر ہمیشہ دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں پاکستان کی مظلوموں کی جانب میلی آنکھ اٹھانے والوں کو پہلے پیپلز پارٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79