90

اس او آئی سی کانفرنس کا ہمارا فوکس کشمیر تھا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس او آئی سی کانفرنس کا ہمارا فوکس کشمیر تھا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے پہلے روز کے معمولات کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ آج کانفرنس کا بہت اچھا آغاز ہوا، اس او آئی سی کانفرنس کا ہمارا فوکس کشمیر تھا ، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا۔

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آج کے اجلاس میں باورکروایا گیا کہ وہاں حالات کتنے بگڑ چکے ہیں، ہم کشمیر سے تعلق اور وہاں کی صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
ہیں جبکہ آج کانفرنس میں خطاب کرنے والے تمام مقررین نے کشمیرکا ذکر کیا یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر گروپ کے اجلاس میں وزراء کی شمولیت کے بعد انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جبکہ کشمیر گروپ کے اجلاس میں پلان آف ایکشن بھی مرتب کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں ہم کشمیر کے مسئلے کو اٹھانے میں کامیاب رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں