سری لنکا میں زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے پر سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے اور حکومت کے پاس ایندھن اور ادویات کی درآمدات کیلئے بھی ڈالرز موجود نہیں ہیں۔ سری لنکن روپےکی قدر میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ڈالر 280 سری لنکن روپے تک پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا ملکی تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران کا سامناکر رہا ہے جس کے سبب ایک ڈالر 280 سری لنکن روپے سے زائد کا ہوگیا۔ چودہ روز میں ڈالر کے مقابلے میں سری لنکن روپے کی قدر میں انتہائی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس صورتحال کے باعث سری لنکن حکومت کے پاس ایندھن، ادویات اور خوراک سمیت بنیادی ضروریاتِ زندگی کی درآمدات کیلئے بھی ڈالرز موجود نہیں ہیں۔ ایندھن کی کمی کے سبب پٹرول پمپس پر طویل قطاریں ہیں۔ سری لنکن حکام نے پٹرول پمپس پر بدامنی سے بچنے کیلئے آج فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
قبل ازیں، مٹی کا تیل نہ ملنے پر شہریوں نے مصروف سڑک کو بلاک کر دیا تھا۔ ہفتے سے اب تک ایندھن خریدنے کیلئے قطاروں میں لگے 3 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔جب کہ کاغذ درآمد نہ کرسکنے کے بعد ملک بھر میں اسکولوں کے امتحانات بھی منسوخ ہوچکے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79