اسرائیل فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شخص کو چاقو سے حملے کے بعد گولی مار کر شہید کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شخص نے چاقو سے اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا۔
اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 30 سالہ اسرائیلی فوجی کو معمولی چوٹیں آئیں جس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اس شخص کو قابو کرنے کے بعد اس کے ہاتھ میں موجود چاقو چھینا اور پھر اسی چاقو سے اس پر وار کرنے کے بعد فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا جب کہ اسرائیلی فورسز نے اپنے بیان میں حملہ آور کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔
خیال رہے یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیلی فورسز نے اس طرح کی من گھڑت کہانی بنائی ہوئی بلکہ گزشتہ چند ماہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے درجنوں فلسطینی نوجوانوں پر اس طرح کے الزامات عائد کرکے انہیں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ میں ہی اسرائیلی پولیس نے دو فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور پھر ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ہم ہر حملہ کرنے کے لیے آرہے تھے جب کہ شہید ہونے والے دونوں نوجوانوں کے پاس کسی قسم کا ہتھیار موجود نہیں تھا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79