60

مسئلہ کشمیر پر قراردادوں سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر قراردادوں سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اختتامی اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل او آئی سی حصین براہیم طحہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی پر شکر گزار ہوں جبکہ او آئی سی میں وزارتی سطح پر 46 اور 800 کے قریب وفود نے شرکت کی، تمام شرکاء بشمول وزراے خارجہ کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اس فورم کی اہمیت کو اجاگر کیا، اس فورم کو مزید فعال بنانے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے جبکہ میں بطور چیئرمین وزرائے خارجہ کونسل میں اس فورم کو دوبارہ مرکزیت میں لانے ( ری وائیٹلائز کرنے) اور اتحاد کی کوشش کروں گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پر متعدد قراردادوں اور اوآئی سی کی واضح حمایت کے باوجود یہ مسئلہ ابھی بھی حل طلب ہے، اسی طرح فلسطین میں بھی قبضہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں و مظالم جاری ہیں۔ ہم دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر قراردادوں سے آگے عملدرآمد کی جانب جائیں گے اور ہم مل کر عملدرآمد کے حوالے سے ایکشن پلان بنائیں گے

وزیر خارجہ نے کہا کہ دسمبر کے او آئی سی میں ہمارا مقصد واضح تھا کہ افغانستان میں انسانی صورتحال پر عالمی توجہ دلائی جائے اور ہم اس میں کامیاب رہے نہ صرف افغانستان پر پابندیاں نرم کی گئیں جبکہ فنڈ بھی قائم کئے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں ہم نے کشمیر پر بہت اچھا تبادلہ خیال کیا، جموں و کشمیر پر نہ صرف اجلاس میں بات چیت ہوئی بلکہ اس کو اجاگر کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ہم نے اتفاق کیا کہ مختلف رکن ممالک جموں و کشمیر پر ملاقاتیں کرتے رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ نیویارک جنیواء میں موجود ہمارے سفارت کار اس کو مزید اجاگر کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین پر پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور مسلسل ہے، ہم نے گذشتہ رمضان میں اپنے فلسطین پر اس کا مظاہرہ کیا جبکہ میں نے ترکی، ملائشیا اور دیگر وزرائے خارجہ سے طے کر کہ اکٹھے نیویارک پہنچ کر اس معاملے کو اٹھایا، اس طرح ہم نے فلسطینیوں کے سامنے پاکستانی موقف کا عملی مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں