ایک روسی فوجی نے یوکرین میں اپنے ساتھیوں کے خوفناک نقصان پر مبینہ طور پر احتجاجاً اپنے کمانڈنگ آفیسر پر ٹینک چڑھا دیا۔
کرنل یوری میدویدیف کو اس واقعے کے بعد ٹانگ میں شدید چوٹوں کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
میدویدیف کو روسی افواج کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں سرحد پار بیلاروس کے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یوکرین کے صحافی رومن سمبالیوک نے اس حوالے سے پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فوٹیج پر ایک مختلف رپورٹ پیش کی ہے۔
روسی کرنل کو اس کے اپنے ایک آدمی نے یونٹ کے 1500 سپاہیوں میں سے 750 کے زخمی یا مارے جانے کے بعد ٹینک تلے روند ڈالا۔
فوٹیج میں دکھایا گیا کہ روسی کرنل کو بکتر بند گاڑی کے پیچھے سے اتارا جا رہا ہے، ساتھ ہی اس سے پوچھا جاہا ہے کہ “آپ کیسے ہیں؟ ٹھیک ہیں؟ ہم سے بات کریں۔”
یہ معلوم نہیں کہ اس فوجی کے ساتھ کیا ہوا، تاہم یہ روسی صفوں میں اختلاف کی تازہ ترین مثال ہے۔
یوکرینی صحافی نے کہا کہ ٹینک بٹالین کے ایک فوجی افسر نے بریگیڈ کمانڈر کرنل یوری میدویدیف کے دوستوں اور ساتھیوں کی موت کا الزام لگایا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ افسر نے لڑائی کے دوران ایک مناسب لمحے کا انتخاب کرنے کے بعد اپنے ساتھ کھڑے کمانڈر پر ٹینک دوڑا دیا، جس سے اس کی دونوں ٹانگیں زخمی ہو گئیں۔خیال رہے کہ روس کو یوکرین میں تباہ کن نقصانات کا سامنا ہے۔ پچھلے مہینے پیوٹن کے حملے کے بعد سے جنگ میں روسی فوج کے 15,000 اہلکار مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79