197

سام سنگ کا جدیدفیچر سے لیس کم قیمت ٹچ اسکرین لیپ ٹاپ متعارف

کنزیومر الیکٹرانک بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی نے بہترین ڈسپلے فیچراور ٹچ اسکرین کے ساتھ کم قیمت لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق سام سنگ کی جانب سے اس کم قیمت گلیکسی کروم بک کو آج ہونے والی ’ برٹش ایجوکیشنل ٹریننگ اینڈ ٹیکنالوجی ‘ ایونٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

12.4 انچ ڈسپلے کی حامل گلیکسی کروم بک 2 360 کو 4 جی بی ریم، 64 اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ جسے ای ایم ایم سی اسٹوریج کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔سام سنگ کی اس نئی 2 ان 1 کروم بک ماڈل میں انٹیل کا سیلیرون این 4500 پروسیسر دیا گیا ہے جو کہ اسکول، کالج اور دفتر کے روزمرہ امور کو سرانجام دینے کے لیے بہترین ہے۔

وائی فائی اور ایل ٹی ای ویریئنٹ کے ساتھ اس مشین میں یو ایس بی ٹائپ سی 2 پورٹس کے ساتھ 45.5 واٹ آور بیٹری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں