پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام (ای ایف ایف) کے تحت ساتویں اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات مزید تاخیر کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ ساتویں اقتصادی جائزہ سے متعلق تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ بھی ہورہی ہے۔ تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ ساتویں اقتصادی جائزے کے لیے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کے متن پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو یقین ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کے متن کو حتمی شکل دینے کے بعد اپریل 2022ء کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوگا اور حکومت ستمبر میں آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ساتویں جائزے کے تحت مذاکرات منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان ورچوئل میٹنگز اور ڈیٹا شیئرنگ کے ذریعے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79