عثمان بزدار نے کہا ہے کہ27مارچ کا جلسہ پاکستان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،حلقے کی ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مالاقات میں پارلیمنٹریز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پارلیمنٹریز کو جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی پولیٹکل ہسٹری میں نئی تاریخ رقم کرے گا جبکہ جلسے میں ملک بھر سے عوام جوق درجوق شرکت کریں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے چوروں اورلیٹروں کے خلاف میدان میں نکلے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ قابل مذمت ہے، یہ جلسہ اپوزیشن کی منفی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالوں میں میاں محمود الرشید، مراد راس، سردارمحمد خان لغاری ،فیض اللہ کموکا اور راجہ یاور کمال خان شامل تھے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو 27 مارچ کو ڈی چوک پر ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79