نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی اسلام آباد میں ہی موجود ہیں اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لاہور لانے کیلئے طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجود ہے لیکن چیئرمین سینیٹ آج لاہور نہیں آسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ ہاؤس کو کسی قسم کے حلف برداری سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا اور صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے کسی نمائندے کو مقرر نہیں کیا گیا۔اس سے قبل زبانی اطلاعات پر گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں کی گئی تھی تاہم گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب آج ہونا ممکن نہیں ہیں۔
دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز کو افطار پر مدعو کیا تھا ، صادق سنجرانی اس وقت بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ میں موجود ہیں تاہم ان کے لاہور نہ جانے کے باعث نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب دوسری بار ملتوی ہوگئی
پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے حمزہ شہباز کا آج حلف اٹھانے کا امکان تھا اور اس حوالے سے اطلاع دی گئی تھی کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ توہین عدالت کی پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے کل گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79