ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو آنکھ نکال دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس اور ملک کے تمام ادارے کام کررہے ہیں اور چوکنا ہیں ، پاکستان کے خلاف سازش کی کوشش کی گئی تو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ترجمان پاک فوج نے ملک کا بھرپور دفاع اور ہر کسی قسم کی سازش کو ناکام بنانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو آنکھ نکال دیں گے۔