ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرے۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید چار کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید کیا جبکہ ان 4 کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ اور بارہ مولہ اضلاع میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں شہید کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے اب تک 636 سے زائد کشمیری شہید کئے گئے جبکہ ان کشمیریوں کو جعلی ‘مقابلوں’ اور نام نہاد ‘تلاشی و گھیراؤ آپریشنز’ میں شہید کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں شدید فوجی کریک ڈاؤن اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، رواں برس اب تک 113 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79