الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے آٹھ سال سے زیر سماعت کیس کا 31 جون 2022ء کو محفوظ کیا گیا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا ہے۔ 68 صفحات اور 50 پیراگراف پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن مطمئن ہے کہ جواب دہ پارٹی نے ممنوعہ ذرائع سے کنٹری بیوشن اور ڈونیشنز وصول کیے ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے یو اے ای کی کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے 21 لاکھ 51 ہزار 5 سو ڈالر وصول کیے۔ برسٹول انجنیئرنگ سروسز ایف زید ایل ایل سی دبئی سے 49 ہزار 9 سو 65 ڈالرز، ای پلانٹ ٹرسٹیز سے ایک لاکھ ڈالرز، ایس ایس مارکیٹنگ سے ایک ہزار 7 سو 41 ڈالرز،ایل ایل سی 6160 کے ذریعے اکٹھے کیے گئے۔ 19 لاکھ 76 ہزار 5 سو ڈالرز کے ڈونیشنز پی ٹی آئی کو ٹرانسفر کیے گئے، پی ٹی آئی کینیڈا کارپوریشن نمبر 4451121 کی طرف سے 2 لاکھ 79 ہزار 8 سو 22 ڈالرز، سنگاپور سے مس رومیتا شیٹی نے 13 ہزار 7 سو 50 ڈالرز کے فنڈز دیے۔ مجموعی طور پر 51 لاکھ 22 ہزار 2 سو 78 ڈالرز وصول کیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستانی روپے میں لیے گئے فنڈزکی تفصیلات میں لکھا ہے کہ انور برادرز نے 78 ہزار روپے، زین کاٹن پرائیویٹ لمیٹڈ سے 10 ہزار روپے، میسرز ینگ اسپورٹس سے 97 ہزار 5 سو روپے، پی ٹی آئی کینیڈا کارپوریشن 44551121 نے 35 لاکھ 81 ہزار ایک سو 86 روپے دیے، پی ٹی آئی نے 2008ء سے 2013ء کے دوران 13 اکاؤنٹس میں 11 نامعلوم ذرائع سے 21 کروڑ 57 لاکھ 87 ہزار 7 سو 18 روپے وصول کیے۔ اس طرح پی ٹی آئی نے پاکستانی روپوں میں مجموعی طور پر 22 کروڑ 58 ہزار 654 روپے وصول کیے۔ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی یو کے نے 7 لاکھ 92 ہزار265 پاؤنڈ پی ٹی آئی کو دیے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے کے پیراگراف نمبر 50 میں دس نکات میں لکھا ہے کہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر دانستہ طور پرکیمن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے عطیات وصول کئے، یہ کمپنی بزنس ٹائیکون عارف مسعود نقوی کے ملکیتی ابراج گروپ کی طرف سے چلائی جارہی ہے۔ جواب دہ پارٹی نے جان بوجھ کر اس کمپنی سے 21 لاکھ 21 ہزار پانچ سو امریکی ڈالرز وصول کیے۔
بی
پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر برسٹول انجنیئرنگ سروسز ایف زیڈ ایل ایل سی دبئی سے 49 ہزار 9 سو 65 ڈالرز اپنے اکاؤنٹس میں وصول کیے جو پاکستانی قوانین کی تحت ممنوعہ فنڈنگ ہے۔
سی
پی ٹی آئی نے دانستہ طور پرسوئٹزر لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنی ای پلانٹ ٹرسٹیز اور برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں رجسٹرڈ ایس ایس مارکیٹنگ سے ایک لاکھ ایک ہزار سات سو اکتالیس ڈالرز ممنوعہ فنڈز حاصل کیے جو کہ پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79