گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی چوہدری شجاعت حسین سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے چوہدری شجاعت حسین کو چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی وزارتیں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، ٹیوٹا، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ، نیوٹیک اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل جیسے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کا نوجوانوں کو بیرون ملک اور اندرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ہے۔
محمد بلیغ الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی سمجھ بوجھ، تجربہ اور معاملہ فہمی کی تحسین کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کو احسن طریقہ سے فرائض کی انجام دہی پر مبارکباد دی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79