66

اداکارہ نوال سعید پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والے میسیجز سے پریشان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والے میسیجز سے پریشان ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں نوال سعید نے بتایا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی شو کے دوران ان کے منہ سے ایسے ہی کرکٹرز کی بات نکل گئی تھی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ان کی بات جھوٹی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹرز کے پیغامات پڑھ کر حیران رہ جاتی ہیں کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

اگرچہ انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں بتایا تھا، تاہم دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کرکٹرز کے بہت میسیجز آتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں