59

پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

اسلام آباد . پاکستان پیپلز پارٹی نےسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے بطور امیدوار نامزد کر دیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کرنے کےحوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بروقت کرانے کا عندیہ دے رکھا ہے اور ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے التوا سے نو منتخب سینٹرز کا حلف ، چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب متاثر نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں