چمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کے تین بڑے کرکٹ اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
پی سی بی کرکٹ اسٹیڈیمز کا کام وقت پر مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے اور ذرائع کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ںسیریز کے بعد لاہور اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کام شروع ہو جائے گا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز کے بعد کام کا آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لئے تینوں بڑے اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے عالمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، انکلوژرز میں جدید طرزکی فولڈننگ کرسیاں لگائی جائیں گی۔
کراچی اسٹیڈیم میں موجود ڈیجیٹل اسکرین بھی نئی لگے گی، جبکہ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم امپائرز روم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔
مارچ میں آئی سی سی کے تین رکنی وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے کراچی، لاہور اور پنڈی اسٹیڈیمز میں سہولیات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کی تھی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں کھیلی جائیگی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79