وزیراعظم شہبازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اور وفد کے دیگر اراکین پی آئی اے کی کمرشل پرواز پی کے 859 کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے، وزیراعظم کے ساتھ پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے سیلفیاں بنائیں جب کہ وزیراعظم نے بچوں اوربچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا اور حال احوال پوچھا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وفد میں وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی شامل ہیں۔
سعودی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف وفد کے اراکین کے ہمراہ آج روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔
وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے جب کہ شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79