59

نواز شریف اور مریم نواز مری پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ہنجاب کی آمد پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے جب کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ قیام کریں گے۔

وزیر علیٰ پنجاب نے عید تعطیلات پر سیاحوں کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کر رکھی ہے جب کہ عید تعطیلات پر اب تک 22 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری بھی مری میں تعینات کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں