پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اورخصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا، تاہم ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر دکھ ہوا تھا، ساری رات سو نہیں سکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں، بیٹنگ اور کپتانی کو الگ رکھتا ہوں، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں کیوں کہ ان کو رن آؤٹ ناپسند ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتیں گےاور عوام کو چہروں پر خوشیاں لائیں گے، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے، کین ولیم سن کی کور ڈرائیو پسند ہے جبکہ پیٹ کمنز سب سے مشکل بولرہیں۔
بابراعظم نے اپنی شادی متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبردرست نہیں اورنہ ہی ابھی فی الحال شادی کا کوئی پلان ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79