کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کل سے آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہے، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 اور 14 اپریل کو کراچی، سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر مقامات پر آندھی اور بارش متوقع ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں مغربی موسمی سسٹم اثر انداز ہونا شروع ہو گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے البتہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، ڈی جی خان، بھکر، لیہ اور ملتان میں آندھی متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79