ٹرین میں سفر کرنے والی خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پبلک ریلیشنز آفیسر، پی آر پی، سی پی او، لاہور کے مطابق ملت ایکسپریس ٹرین میں سفر کرنے والی خاتون پر ریلوے پولیس کے کانسٹیبل نے ہاتھ اٹھایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
آئی جی ریلویز پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ کانسٹیبل کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
آئی جی ریلویز پولیس کے حکم پر ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالله شیخ نے حیدرآباد میں تعینات کانسٹیبل میر حسن کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عبداللہ شیخ کا کہنا تھا کہ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں، انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں پیش آیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ایسا بد اخلاق عمل کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں، اور کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمے کا اندراج بھی کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عبداللہ شیخ نے مزید کہا کہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جاۓ گی۔ علاوہ ازیں معاملے کی ہر پہلو سے شفاف تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79